شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات

جمعرات 6 فروری 2014 01:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر رفیق رجوانہ ،ایم این اے صاحبزادہ محمد نذیر سلطان،ایم این اے رضا حیات ہراج،ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ، ایم پی اے ثمینہ نور اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی حاجی غلام جعفر سرگانہ ، رائے نور محمد شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعلی کو اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکال کرترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :