کیتھرین ایشٹن کی یوکرائن کے صدر سے ملاقات، یوکرائن میں جاری تنازعے کے سیاسی حل کے موضوع پر بات چیت کی گئی

جمعرات 6 فروری 2014 02:03

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)یورپی یونین میں خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکووچ سے ملاقات کی ہے۔ یورپی یونین کی ایک ترجمان کا کہناہے کہ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں یوکرائن میں جاری تنازعے کے سیاسی حل کے موضوع پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

ایشٹن کیف حکومت اور اپوزیشن کے مابین ثالثی کوششوں کے سلسلے میں یوکرائن میں ہیں۔ اس سے قبل وہ اپوزیشن رہنماوٴں سے بھی مل چکی ہیں۔ اس دوران وہ سول سوسائٹی اور غیرسرکاری تنظیموں سے بھی ملیں گی۔ یورپی یونین اور امریکا صدر یانوکوچ کو خبردار کر چکے ہیں کہ تنازعہ کو اگر سیاسی انداز میں حل نہ کیا تو یوکرائن پر پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :