شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گاڑی پر فائرنگ ،4افراد جاں بحق،1 زخمی

جمعرات 6 فروری 2014 01:59

میرانشاہ(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گاڑی پر فائرنگ سے4افراد جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق میرعلی روڈ کے قریب کار پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی،فائرنگ سے4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔