ویمن فیڈ کپ ٹینس 2014ء،پاکستان کی اوشنا سہیل اور سارہ منصور کو شکست،پہلے سنگل میں پاکستان کی اوشنا سہیل کو بھارت کی پرارتھانہ تھومبارے نے 6-1 اور 6-2 ، دوسرے سنگل میں انکیتا رائنا نے سارہ منصور کو6-0 اور 6-1 سے زیر کیا،ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ، تیسرے میچ میں پاکستانی خواتین کل ایران سے مقابلہ کرینگی

جمعرات 6 فروری 2014 01:54

آستانہ،قازقستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے ویمن فیڈ کپ ٹینس 2014ء میں پاکستان کو بھارت نے2-0 سے شکست دیدی، یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

(جاری ہے)

قازقستان کے شہر آاستانہ میں جاری ویمنز فیڈ کپ ٹینس میں پاکستان کا دوسرے میچ میں بھارت سے مقابلہ تھا۔ بھارت نے یہ میچ 2-0 سے جیت لیا۔ پہلے سنگل میں پاکستان کی اوشنا سہیل کو بھارت کی پرارتھانہ تھومبارے نے 6-1 اور 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے سنگل میں انکیتا رائنا نے سارہ منصور کو6-0 اور 6-1 سے زیر کیا۔ پاکستان کو اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 3-0 سے ہرایا تھا۔ تیسرے میچ میں پاکستانی خواتین کل ایران سے مقابلہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :