17وفاقی وزارتوں اور محکموں کے ملازمین کی صوبوں کو منتقلی کا فیصلہ،مشترکہ مفادات کونسل 10فروری کو جائزہ لے گی،اجلاس میں ملک میں مردم شماری کے بارے میں فیصلہ بھی متوقع

جمعرات 6 فروری 2014 01:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6فروری۔2014ء)مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا ایک اہم اجلاس 10فروری کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملک بھر میں نئی مردم شماری اور 17 وفاقی وزارتوں اور محکموں کے ہزاروں ملازمین کو آئین کی18 ویں ترمیم کی روشنی میں صوبوں کو منتقل کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ شرکت کریں گے جبکہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ مہدی شاہ اور آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی خصوصی دعوت پر شرکت متوقع ہے۔

۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملازمین جن کا مستقبل فضا میں معلق ہو کر رہ گیا ہے ۔صوبوں میں ڈیپوٹیشن پر1973 ء کے سول سرونٹ ایکٹ رول 10 اے کے تحت کام کررہے تھے۔18 ویں ترمیم کے نتیجے میں متوازی فہرستوں کو ختم کر دیا گیا تھا اور بہت سی وزارتیں، محکمے اور تنظیمیں صوبوں کو منتقل کر دی گئی تھیں۔منتقلی کے اس عمل کا نفاذ مکمل ہونا تھا تاہم ہزاروں ملازمین کی منتقلی کا معاملہ حل نہیں کیا جا سکا لیکن پیپلز پارٹی کی مدت اقتدار کے بعد اس سلسلے میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی تھی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت قانون سازی کے ذریعے اس عمل کو مکمل کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :