قطر،گیس سلنڈر کے دھماکے میں 12 افراد کی ہلاکت

جمعہ 28 فروری 2014 06:41

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک شاپنگ مال میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔قطری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق دوحہ میں ایک مال سے متصل ریستوراں میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹا ہے۔ٹیلی ویڑن نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی فوٹیج نشر کی ہے اور ریستوراں کی عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا حادثاتی طور پر ہوا ہے یا اس کا سبب کوئی اور ہے۔قطر کی وزارت داخلہ نے واقعے میں نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں بعض کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔یادرہے کہ مئی 2012ء میں دوحہ کے ایک بڑے شاپنگ مال میں واقع بچوں کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان میں تیرہ بچے اور چار نگران تھے۔

متعلقہ عنوان :