اسکردو کے قریب ہولڈنگ سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر پاک فوج کے دو جوان شہید ، تین زخمی، ایک لاپتہ

جمعہ 28 فروری 2014 06:36

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء) اسکردو کے قریب ہولڈنگ سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر پاک فوج کے دو جوان شہید ، تین زخمی ، ایک لاپتہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پاک فوج کے جوان ہولڈنگ سیکٹر میں موجود تھے کہ اس دوران برفانی تودہ ان کے اوپر آگرا جس کے نتیجے میں دو جون شہید اور تین زخمی ہوگئے جبکہ ا یک جوان لاپتہ ہے ۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جنہیں سی ایم ایچ سکردو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاپتہ فوجی جوان کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :