پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ نہیں چل سکتا،حکومت انتقامی پالیسی پر گامزن ہے،پرویز الٰہی،سابقہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو ختم کردیا ہے،9ماہ میں حکومت نے عوام کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی،2013ء کے انتخابات پر سوالیہ نشان ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 28 فروری 2014 06:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں ویژن کی کمی ہے،(ن) لیگ میں دانش کی کمی ہے،5سال پورے کرنا مسلم لیگ(ن) کی قسمت میں نہیں لکھا،بیرونی طاقتوں نے مسلم لیگ(ق) کو الیکشن سے باہر کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت انتقامی پالیسی پر گامزن ہے،سابقہ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو ختم کردیا ہے،9ماہ میں حکومت نے عوام کے لئے کوئی پالیسی نہیں بنائی،انہوں نے کہا کہ2013ء کے انتخابات پر سوالیہ نشان ہے،مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے جلاوطنی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،حکومت انتقام کی پالیسی پر گامزن ہے،(ن) لیگ نے مسلم لیگ(ق) کے ترقیاتی پروجیکٹ کو ختم کردیا ہے،مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی قسمت میں5سال حکومت کرنا تاریخ میں ہی نہیں لکھا،لیکن جمہوریت کی مضبوطی کے لئے حکومتوں کو 5سال پورے کرنے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) کے دور میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور لوگوں کو روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولیات ملیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے پنجاب میں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے،پولیس جرائم روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام نے (ن) لیگ کی قیادت کو3مرتبہ موقع دے کر اپنا حال دیکھ لیا ہے،آئندہ قوم اس فیصلے سے سبق حاصل کرے گی،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیس صرف ذاتی انتقام کی کارروائی ہے۔