پی آئی اے کی حالت ایک دن میں نہیں بگڑی اسے سالوں لگے ہیں۔اس وقت ائر لائن کے پاس35 جہاز ہیں جن میں9 ناکارہ ہیں ،شیخ آفتاب احمد ، یونیورسل سروس فنڈز کے64 ارب روپے بجٹ میں استعمال ہوئے،پسماندہ علاقوں میں موبائل فون سروس کی سہولت دینے کے لئے 30 ارب روپے ر کھے ہیں،۔وفاقی وزیر سیفران ،حکومت کی ریلوے کی بحالی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق

جمعہ 28 فروری 2014 06:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)وزیر انچارج کابینہ سیکرٹریٹ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے )کی حالت ایک دن میں نہیں بگڑی اسے سالوں لگے ہیں۔اس وقت ائر لائن کے پاس35 جہاز ہیں جن میں9 ناکارہ ہو کر اڈن کھٹولا بن گئے ہیں ۔کسی کام کے نہیں ہیں جبکہ 25 فعال ہیں ۔وفاقی وزیر سیفران نے بتایا کہ یونیورسل سروس فنڈز کے64 ارب روپے بجٹ میں استعمال ہوئے اور پسماندہ علاقوں میں موبائل فون سروس کی سہولت دینے کے لئے 30 ارب روپے ر کھے ہیں۔

وادی نیلم میں موبائل فون کی سروس کی سہولت دینے کے لئے کام شروع ہو چکا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کی ریلوے کی بحالی کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔جاپان حکومت کے ساتھ 2.609 ملین کے منصوبے کے لئے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی سمن سلطانہ جعفری کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج کابنیہ سیکرٹریٹ شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت پی آئی اے کے34 جہاز ہیں جن میں9 نان آپریشنل ہیں جبکہ25 آپریشنل ہیں اور چار طیاروں کی لیز میں توسیع کر دی ہے ۔

رکن اسمبلی شیخ رشید نے کہا کہ23 طیاروں کے لئے33 ہزار ملازمین ہیں او ایوان میں پی آئی اے کی کارکردگی پر بحث کرائی جائے جس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی کارکردگی بحث کرانے کے لئے تیار ہیں کیونکہ پی آئی اے تباہی کے دہانے پر تھی اور اب اس میں بہتری آئی ہے۔وزیر اعظم نے16 ارب روپے کا پیکج بھی دیا ہے ۔رکن اسمبلی مہرین رزاق بھٹو ، رکن اسمبلی ،محمد مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے دیوان عاشق بخاری نے ایوان کو بتایا کہ رسالپور فیکٹری سٹاف کی کمی کی وجہ سے صحیح طور پر کام نہیں کررہی ہے ،پانچ لوکو موٹو کی مرمت کرنے کی کنٹریکٹ ہو چکا ہے۔

لوکو موٹو کی مرمت کرنے کا معاہدہ ہو چکا ہے جس میں20 لوکو موٹو کی مرمت کا کام جلد شروع ہو جائے گا اور مختلف بیرونی کمپنیوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ رکن اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محسن شاہ نواز رانجھا نے ایوان کو بتایا کہ پیمرا رولزکی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں لیکن کسی کا لائسنس منسوخ نہیں کیا ۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کی 95 فیصد آبادی ریڈیو کے قومی پروگرام سنتی ہے جبکہ یہ مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران نے ایوان کو بتایا کہ یونیورسل سردی فنڈز کے64 ارب روپے کی رقم بجٹ پرخرچ کی گئی ہے اور وادی نیلم میں موبائل سروسز کے لئے پسماندہ علاقوں کے لئے 30 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔

ا س سے وادی نیلم کے 85 فیصد علاقے کو موبائل رابطے کی سہولت حاصل ہو سکے گی ۔رکن اسمبلی محمد مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق اور جدت کی حوصلہ افزائی کر ے گی ۔وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی قومی پارک قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

پلاننگ کمیشن نے اس کی منظوری دے دی ہے ۔رکن اسمبلی عبدالوسیم کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایوان کو بتایاک کہ پاکستان میں قومی منصوبوں کے حوالے سے بہت سے مسائل درپیش ہیں۔میگاپراجیکٹ کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔حکومت اور جاپان حکومت کے مابین قرضے کے معاہدے کے بعد عملی کام شروع کیا جائیگا۔

ایکنک نے2012 ء کو2.69 ملین امریکی ڈالر کی تخمینہ کردہ لاگت سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ رکن اسمبلی اسد عمر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کو سملی ڈیم ،خان پور ڈیم ،کورنگ ،میر پور واٹر وگیس،نور پور ،شاہدرہ اور ٹیوب ویلز پانی کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے ۔رکن اسمبلی ڈاکٹر نگہت شکیل خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 2013 ء میں سیلاب کے بعد2013 ء میں50,000امریکی ڈالر کی رقم چین سے آئی کیونکہ ا سکے بعد سیلاب نہیں آیا جس کی وجہ سے رقم خرچ نہیں کی۔

رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر انچارج کابینہ سیکرٹریٹ شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کے پاس9 ہوائی جہاز ناکارہ ہو چکے ہیں اب یہ سیکریپ میں جائیں گے۔