موسم گرم ہو گیا ،یکم مارچ سے پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو بلا تعطل فراہی یقینی بنائی جائے تاکہ معمولات زندگی بحال کئے جا سکیں،غیاث پراچہ

جمعہ 28 فروری 2014 06:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء) چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ موسم گرم ہو گیا ہے اسلئے یکم مارچ سے پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کر کے بلا تعطل فراہی یقینی بنائی جائے تاکہ معمولات زندگی بحال کئے جا سکیں۔حکومت نے موسم بہتر ہوتے ہی سی این جی سٹیشنز کو گیس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے گیس کی کل ملکی پیداوار کا معمولی حصہ صرف ہو گا جبکہ 81 دن سے فارغ لاکھوں افراد کا روزگار بحال اور کروڑوں عوام کو فائدہ پہنچے گا اسکے علاوہ آئل امپورٹ بل اور بجٹ خسارہ بھی کم ہو گا۔۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے یہاں جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ موسم گرم ہوتے ہی طلب کم ہونے سے پائپ لائنوں میں گیس کی مقدار بڑھ گئی ہے مگر متیہ ادارے حکومت کی جانب متعلقہ ادارے حکومت کے احکامات کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :