چین میں مسافر بس میں آگ لگ گئی، 5 افراد ہلاک، 32 زخمی

جمعہ 28 فروری 2014 06:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء) چین میں مسافر بس میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوائی زو میں چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، واقعے میں 5 افرد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :