سعودی عرب دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز دبئی سے چھیننے کیلئے تیار،200 منزلہ اس عمارت میں کئی لگڑری ہوٹلز، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کئے جائیں گے

جمعہ 28 فروری 2014 06:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء) سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین تعمیرات اور انجینئرز نے جدہ میں ایک ہزار میٹر بلند مجوزہ عمارت ”کنگڈم ٹاور“ کی تعمیر کے لئے زمین کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی ہے اور ابتدائی منصوبے کی تیاری کے لئے”ACTS“ نامی ایک تعمیراتی کمپنی کو کام سونپا گیا ہے۔

سعودی اخبار ”سعودی گزٹ“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فلک بوس عمارت 2017 میں مکمل ہوگی اور اس منصوبے پر 4 ارب 60 کروڑ ریال لاگت آئی گی، 200 منزلہ اس عمارت میں کئی لگڑری ہوٹلز، شاپنگ مال، رہائشی فلیٹس اور دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کی ”بْرج الخلیفہ“ ہے جس کی بلندی 828 میٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :