40ہزار میگاواٹ کے 32نیو کلیئر پاور پلانٹس کے منصوبہ پر کام شروع،دو پاور پلانٹ کراچی میں لگیں گے، چین 82فیصد سرمایہ کاری کرے گا،چیئرمین پی اے ای سی

جمعہ 28 فروری 2014 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)حکومت نے ملک میں 32نیو کلیئر پاور پلانٹس کی تنصیب کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے جن سے ملک کو 40ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن انصر پرویز کے مطابق حکومت ملک میں آٹھ مقامات پر ایٹمی پلانٹ لگائے گی جس سے 40ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

ہر ایک سائٹ پر 11 سو میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے 4پلانٹ نصب کیئے جائینگے تاہم مقامات کا تعین اب تک نہیں کیا جا سکا ہے۔

حکومتی منصوبے کے تحت 2پلانٹس کینپ 2اور کینپ 3کی کراچی میں تنصیب کی جائیگی جس پر 82فیصد سرمایہ کاری چین کریگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی کی طلب پوری کرنے کیلئے غیر ملکی وسائل پر انحصار جلد از جلد کم کرکے ملکی وسائل کو استعمال کیا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :