سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ،وزیر پٹرولیم نے یکم مارچ سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرنے سے انکار کردیا ، اس سلسلے میں دونوں کمپنیو ں سے مشاورت کرینگے ، اس سلسلے میں اجلاس طلب کرلیا ہے ، شاہد خاقان عباسی

جمعہ 28 فروری 2014 06:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یکم مارچ سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد نے جمعرات کو وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں گیس فراہمی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر پٹرولیم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم نہیں کرسکتے ۔ دونوں کمپنیوں سے مشاورت کرینگے اور اس سلسلے میں جو اجلاس طلب کرلیا ہے ۔