جرمن عدالت نے سابق صدر کو بے قصور قرار دے دیا

جمعہ 28 فروری 2014 06:43

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28فروری۔2014ء)جرمنی کی ایک عدالت نے سابق صدر کرسٹیان وولف کو اپنے عہدے کا ناجائزہ فائدہ اٹھانے کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان الزامات پر انہیں دو برس پہلے صدارت کے منصب سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ ہینوور کی ایک عدالت میں جج فرانک روزینو نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وولف پر الزام ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :