اٹھارہ ہزاری،ظلم و زیادتی کا نشانہ بننے والی 9سالہ بچی شکیلہ بی بی تاحال ہوش میں میں نہ آ سکی

منگل 13 مئی 2014 06:39

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)ظلم و زیادتی کا نشانہ بننے والی 9سالہ بچی شکیلہ بی بی تاحال ہوش میں میں نہ آ سکی،وہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے جہاں داکٹر آج(منگل ) صبح اس کے دماغ کا آپریشن کریں گے 9مئی کی شب کوبچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے دوران جب وہ بے ہوش ہو گئی تو ملزم اسے جان سے مارنے کیلئے اس کے سر پر پختہ اینٹ کا روڑا مارتا رہا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے اسکے سر کی ہڈی دماغ کی جگہ سے کرچی ہو گئی ہے اور ہڈی کے باریک ٹکڑے دماغ میں پیوست ہو گئے ہیں جس سے بچی کو ہوش نہیں آ رہا ہے جس کیلئے آپریش کیا جانا انتہائی ضروری ہے اس واقعہ میں مبینہ ملوث ملزم شکیل عرف شکو کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے اور وہ تھانہ اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کی حوالات میں بند ہے ملزم پر الزام ہے کہ بچی جب اسکے گھر شام کو ٹی وی دیکھنے کیلئے آئی تو وہ اسے ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور اس کے ساتھ یہ گھناؤنا فعل کیا۔