دہشتگردی کا خطرہ ‘خیبر پختونخواہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی، اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات‘ طالبان نے 3 گاڑیاں کیلئے خرید کی ہیں،حساس اداروں کی وزارت داخلہ کو رپورٹ

منگل 13 مئی 2014 06:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) دہشتگردی کا خطرہ ‘ ‘ صوبہ خیبر پختونخواہ سے ملنے والے ملحقہ سرحدی علاقوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی‘ اہم مقامات پر پولیس کی طرف سے اضافی نفری بھی تعینات‘ طالبان نے 3 گاڑیاں دہشتگردی کے استعمال کیلئے خرید کی ہیں ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی گئی تھی کہ تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل نے 3 گاڑیاں خریدی ہیں جو اہم مقامات کو نشانہ بناسکتی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام داخلی سرحدی علاقوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ ہدایت کی ہے کہ کسی بھی اپلائیڈ فار گاڑی کو آنے نہ دیا جائے کیونکہ حساس اداروں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تینوں گاڑیاں اپلائیڈ فار ہیں اور انہیں اسلام آباد کے نمبرز لگا کر صوبہ میں بھجوایا جاسکتا ہے اس ضمن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں‘ ڈی سی اوز‘ ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے ملحقہ سرحدی علاقے خیبر پختونخواہ سے آنے جانیوالی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کیساتھ ساتھ بھی ان کے کاغذات کی بھی جانچ پڑتال کریں کیونکہ تحریک طالبان درہ آدم خیل ان گاڑیوں کے ذریعے پنجاب کے اہم مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو صوبہ بھر کے اہم سرکاری دفاتر اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا بھی حکم دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پٹرولنگ پولیس کو بھی خیبر پختونخواہ کی طرف سے آنیوالی نئی اور بغیر نمبری گاڑیوں کی مکمل جامہ تلاشی کا بھی حکم دیا ہے۔