انگلش پریمئیرلیگ فٹبال کا تاج مانچسٹرسٹی کے سرسج گیا،سٹی نے تین سیزن میں دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا

منگل 13 مئی 2014 06:33

اتحاد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) انگلش پریمئیرلیگ فٹبال کا تاج مانچسٹرسٹی کے سرسج گیا، سٹی نے ویسٹ ہیم کودوصفرسے پچھاڑکرتین سیزن میں دوسرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹرکے اتحاد اسٹیڈیم میں سٹی کی ٹیم جب میدان میں اتری تواسے لیورپول پربرتری اورٹائٹل جیتنے کیلئے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی، ویسٹ ہیم کیخلاف میچ کے انتالیسویں منٹ میں سمیرناصری نے گیند کوجال میں ڈال کرسٹی کوفتح کی راہ پرڈال دیا۔ کپتان ونسنٹ کومپانی نے ہاف ٹائم کے چارمنٹ بعد گول کرکے میزبان ٹیم کی سبقت کودوگنا کردیا۔سٹی نے تین سیزن میں دوسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقررہ وقت کے اختتام پرمانچسٹرسٹی کے مداح خوشی سے جھومتے ہوئے گراؤنڈ میں پہنچ گئے اور پلئیرزکیساتھ بھرپورجشن منایا۔

متعلقہ عنوان :