فٹبال ورلڈ کپ کے دوران رش ، ساؤ پالو ایئرپورٹ پرنیا عالمی ٹرمینل کھول دیا گیا ، ورلڈ کپ کے لئے قریباً چھ لاکھ غیر ملکی سیاح آئیں گے اس کے علاوہ قریباً30لاکھ برازیلوی باشندے بھی متوقع ہیں جو میچ دیکھنے کے لئے مقامی طور پر سفر کریں گے

منگل 13 مئی 2014 06:33

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)ساؤ پالو ایئرپورٹ نے ، جو لاطینی امریکہ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے ، فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے عین موقع پر ایک نیا بین الاقوامی ٹرمینل کھول دیا ہے ۔گلوبو کی نیوز سائٹ جی1کی اطلاع کے مطابق فروری2012ء سے زیر تعمیر گوارولہوس کے نئے ٹرمینل کے د روازے حتمی تاریخ سے عین قبل کھول دیئے گئے ہیں ۔

یہ شیشے کے ماتھے اور ایشیائی ڈیزائن سے متاثرہ ابھرتے ہوئے انٹریئرز پر مشتمل ہے ، یہ بات اس کے بلڈر نے بتائی ہے ۔جی1کی اطلاع کے مطابق یہ ٹرمینل لیگز اور بیت الخلاؤں کے کام نہ کرنے کے مسائل سے دو چار ہے ، اگرچہ یہ اس وقت مکمل استعداد کے مطابق کام نہیں کرے گا ، تاہم اس سے 12جون سے شروع ہونیوالے ایک ماہ تک جانیوالے ٹورنامنٹ کے لئے مسافروں کے حجم میں کمی کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

لفتھنسا کی ایک پرواز اتوار کو علی الصبح نئی عمارت کے قریب اترنے والی پہلی پرواز تھی جبکہ دن کے دوران 12مزید پروازیں آرہی ہیں۔پرانے اور زیادہ بوجھ والے ہوائی اڈوں کی تبدیلی یا ان کی دوبارہ ماڈلنگ ورلڈ کپ کے منتظمین کے اہم مسائل میں شامل ہے ۔توقع ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے قریباً چھ لاکھ غیر ملکی سیاح آئیں گے اس کے علاوہ قریباً30لاکھ برازیلوی باشندے بھی متوقع ہیں جو میچ دیکھنے کے لئے مقامی طور پر سفر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :