بگ تھری کی حمایت ،بنگلہ دیش نے فائدہ اٹھالیا،بھارتی ٹیم آئی پی ایل کے بعد مختصر سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی، کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی نے آرام کی غرض سے دورے سے معذرت کرلی

منگل 13 مئی 2014 06:33

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی حمایت کا پہلا فائدہ اٹھالیا۔ بھارتی ٹیم آئی پی ایل کے بعد مختصر سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگال کا جادو اثر کرگیا، کرکٹ کے چوہدری بھارت نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم آئی پی ایل کے بعد مختصر سیریز کیلئے بنگلہ دیش جائے گی جہاں تین ون ڈے پر مشتمل سیریزکھیلی جائے گی۔

پہلا ون ڈے پندرہ، دوسرا سترہ اور تیسرا انیس جون کوہوگا۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی نے آرام کی غرض سے دورے سے معذرت کرلی۔ روی چندرن ایشون اور روہت شرما کے نام ٹیم کی قیادت کیلئے زیر غور ہیں۔ بنگلہ دیش کے مختصر دورے کے بعد بھارتی ٹیم بائیس جون کوڈھائی ماہ کے طویل دورے پرانگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔