مغوی طالبات نے مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا ،کی بوکوحرم کی نئی ویڈیو میں دعوی ، لڑکیوں کو ا وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک تمام عسکریت پسند قیدی رہا نہیں کئے جاتے، ابوبکر شیکاؤ ،طالبات کا اغواء بارے اسرائیل کی نائیجیریا کو مدد کی پیش کش، نائیجیریا نے پیشکش کو قبول کرلی

منگل 13 مئی 2014 06:40

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)بوکوحرم کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی ایک نئی ویڈیو میں لاپتہ نائجیرین طالبات کو دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جنہیں مبینہ طور پر اسلام قبول کرلیا ہے اور انہیں اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک تمام عسکریت پسند قیدی رہا نہیں کئے جاتے۔اے ایف پی کو موصول ہونے والی 17منٹس کی ویڈیو میں لڑکیوں کو دکھانے سے قبل،جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 130کے قریب لڑکیاں ہیں جنہوں نے مکمل حجاب پہنے ہوئے تھے اور نامعلوم دیہی مقام پر دعا کر رہی تھیں،گروپ کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے بات کررہے ہیں۔

مجموعی طور پر 276لڑکیوں کو 14اپریل کو بورنو ریاست کے شمال مشرقی قصبے چی بوک سے اغواء کیا گیا تھا،جہاں کرسچن کمیونٹی کی اکثریت ہے۔223کے قریب لڑکیاں اب بھی لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

ادھراسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو بوکوحرم نامی انتہا پسند اسلام پسند گروپ کی طرف سے اغواء کی جانیولای سینکڑوں طالبات کی تلاش میں نائیجیریا کو مدد کی پیش کش کی ہے ، اس پیشکش کو قبول کرلیا گیا ہے ۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جو ان دنوں جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں ، نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن کے ساتھ ٹیلی فون پر یہ پیش کش کی ہے ۔بیان میں نیتن یاہو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے طالبات کے خلاف جرم پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم طالبات کو تلاش کرنے میں اور اس ظالمانہ تشدد کا مقابلہ کرنے کے لئے ، جس کا آ پ کو سامنا کرنا پڑا ہے ، مدد دینے کو تیار ہیں ۔

نائیجریا کے صدارتی دفتر کی طرف سے لاگوس میں فرانسیسی خبررساں ادارے موصول ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جوناتھن نے یہ پیشکش قبول کرلی ہے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوناتھن نے جاری تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مدد کے لئے اسرائیلی انسداد دہشت گردی ماہرین کو بھیجنے کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے ۔صدر نے مسٹر نیتن یاہو کو نائیجیریا کی مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسی کی طرف سے لڑکیوں کی تلاش اور امدادی کارروائیوں کی طرف سے اب تک کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ، انہوں نے کہاکہ نائیجیریا کو اپنی جاری کارروائیوں میں مدد کے لئے اسرائیل کی عالمی طور پر تسلیم شدہ انسداد دہشت گردی کے ماہرین کی مدد حاصل کرکے خوشی ہو گی ۔

بوکوحرم ، جس کا ترجمہ مغربی تعلیم ممنوع ہے ،نے ان طالبات کو 14اپریل کو اپنے زیر اثر علاقے سے اغواء کیا اور انہیں فروخت کرنے کی دھمکی دی ہے ۔اغواء کے اس واقعہ کی وجہ سے عالم گیر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور مدد کی پیش کش کی گئی جس میں امریکی صدر باراک اوبامہ کی طرف سے کی جانیوالی پیش کش شامل ہے۔