رچرڈ ہل قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے مضبوط امیدوار،پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سال کوقومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا

منگل 13 مئی 2014 06:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سال قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے مضبوط امیدواربن گئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی اورہل سال کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سال کوقومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق پینتالیس سالہ ہل سال کواس جاب کیلئے وقاریونس کی بھی بھرپورحمایت حاصل ہے۔