کانگو،فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی ،15ہلاک ،21زخمی

منگل 13 مئی 2014 06:34

کنشاسا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسامیں گزشتہ روز ایک فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کے باعث تقریباً 15افرادہلاک اور 21دیگر زخمی ہوگئے،یہ بات حکام نے کہی۔

(جاری ہے)

ہلاکتوں کا اعلان کنشاسا کے گورنراینڈرے کمبوٹا نے کیا،جو ملکی وزیرداخلہ کے ہمراہ ہسپتال گئے جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔یہ میچ دو معروف ٹیموں ایس ایس وی کلب اور ٹوٹ پوسینٹ مزمبے کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا تھا۔