تحریک انصاف نے میٹروبس منصوبے پروزیراطلاعات کی پیشکش قبول کرلی ،8ارب میں عالی شان ٹرانسپورٹ نظام دے سکتے ہیں ،وزیراطلاعات کے جواب کاانتظارکریں گے،شیریں مزاری کا بیان

منگل 13 مئی 2014 06:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف نے میٹروبس منصوبے پروزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشیدکی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہاکہ 8ارب میں عالی شان ٹرانسپورٹ نظام دے سکتے ہیں ،وزیراطلاعات کے جواب کاانتظارکریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ میٹروبس منصوبے پروزیراطلاعات کی پیشکش قبول ہے ،8ارب روپے ایک بڑی رقم ہے اگردیانتداری سے خرچ کی جائے تواس سے شاندارٹرانسپورٹ نظام دے سکتے ہیں باقی بچ جانے والی رقم شہری فلاح پرخرچ کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :