جاپان نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کااعلان کردیا،سٹینڈرڈ لیگ کے ایجی کیواشیما، اراواریڈز کے شوساکونشی کاوا ، ایف سی ٹوکیو کے شوچی گونڈا گول کیپرز ہوں گے

منگل 13 مئی 2014 06:34

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)برازیل میں جون جولائی میں منعقد ہونیوالے ورلڈ کپ فائنل کے لئے جاپان نے اپنے 23رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔سٹینڈرڈ لیگ کے ایجی کیواشیما، اراواریڈز کے شوساکونشی کاوا ، ایف سی ٹوکیو کے شوچی گونڈا گول کیپرز ہوں گے ۔

(جاری ہے)

دفاعی کھلاڑیوں میں گامبااوسا کا کے یاسو کی کونو جوبیلواواتا کے ماشیکو انورا، انٹرمیلان کے یوتوناگا تومو، ایف سی ٹوکیو کے مساتھ موردشگی ، شالکی کے آٹسوتواچیدا ، ساؤتھمپٹن کے مایا یوشیدا ، ہینور 96 کے ہیروکی ساکئی ، سٹٹگارٹ کے گوٹو کوساکئی شامل ہیں۔

مڈفیلڈرز میں گامبا اوساکا کے یوشیتو اینڈو ، نورمبرگ کے ماکوتوحیب، سان فرانس ہیروشیما کے توشی ہیرو آومایا ، سیروزواوساکا کے ہوتارویا ماگچی ، اے سی میلان کے کیسوکی ہنڈا ، مانچسٹریونائیٹڈ کے شنجی کگاوا شامل ہیں ۔فارورڈز کے لئے کاواساکی فرنٹیل کے یوشیتواوکوبو ، مینز کے شنجی اوکازکی ، نورمبرگ کے ایف ہیروشی کیوتک، سیریز اوساکا کے یوئے چیرو کیکتانی ، یوکوہاما میریلنس کے منابوسیتو،1860 مینونخ کے یویااوساکو کے نام شامل ہیں ۔