دنیا میں سب سے زیادہ 72ارب پتی لندن میں مقیم،ماسکو دوسرے نمبر پرآگیا، نیویارک 43 امراء کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، برطانیہ میں مجموعی طور پر 104 ارب پتی موجود ہیں،رپورٹ

منگل 13 مئی 2014 06:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)ارب پتیوں کے اعتبار سے لندن معاصر شہروں نیویارک اور ماسکو پر سبقت لے گیا ، لندن میں مجموعی طور پر 72 ارب پتیوں کی دولت ایک کھرب60 ارب امریکی ڈالر بنتی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں مجموعی طور پر 104 ارب پتی موجود ہیں جن میں 72 صرف دارالحکومت لندن میں مقیم ہیں ان ایک سو چار امراء کی کل دولت پانچ کھرب سات ارب ڈالر سے زیادہ ہے روسی دارالحکومت ماسکو 48 ارب پتی امیروں کے ساتھ دوسرے اور امریکا کا نیویارک 43 امراء کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،مجموعی آبادی میں ارب پتیوں کے تناسب کے اعتبار سے بھی برطانیہ کو سبقت حاصل ہے برطانیہ میں ہر چھ لاکھ 70 ہزار افراد میں ایک ارب پتی موجود ہے جبکہ امریکا میں ایک ملین لوگوں میں صرف ایک ارب پتی ملتا ہے تاہم ایک دوسرے پہلو سے لندن نیویارک اور ماسکو سے پیچھے بھی ہے، لندن میں موجود نصف ارب پتی مقامی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے تارکین وطن پر مشتمل ہیں.

لندن میں ایسے 39 ارب پتی موجود ہیں جن کی پیدائش مقامی نہیں، جبکہ مجموعی طورپر بھی 104 ارب پتیوں میں 44 غیر ملکی ہیں یعنی تارکین وطن میں سمجھے جاتے ہیں،برطانوی ارب پتیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بھارتی خاندان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس نے 1914ء میں لندن میں”ھندوجا“ نامی ایک کمپنی قائم کی، آج اس فرم میں 72 ہزار افراد کام کرتے ہیں یہ کمپنی تیل، گیس، ذرائع ابلاغ اور مواصلات سمیت کئی دوسرے اداروں میں سروسز فراہم کر رہی ہے،تین سال قبل عرب ممالک میں شروع ہونے والی بغاوت کی تحریکوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عرب امراء نے بھی برطانیہ جیسے ملکوں کا رْخ کیا ان کے ساتھ ان کا سرمایہ بھی لندن منتقل ہوا برطانوی حکومت نے بھی موقع غنیمت جانا اور عرب سرمایہ داروں کے لیے ویزوں کی شرائط میں نرمی کر دی،لندن حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2013ء کے دوران عرب سرمایہ داروں کے لیے سنہ 2012ء کی نسبت 423 ویزوں کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سنہ 2012ء میں عرب ممالک کے مخصوص افراد کے لیے 530 ویزے جاری کیے گئے جبکہ 2013ء میں یہ تعداد 1038 تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :