اردنی فنکارموت کا سین فلماتے ہوئے انتقال کرگئے،اچانک وفات پر فن وثقافت کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا گہرے رنج وغم کا اظہار

منگل 13 مئی 2014 06:43

عمان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)اردن کے ایک معروف اداکار ٹی وی سیریز کے لیے موت کا سین فلماتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ان کے اس اچانک انتقال پر فن وثقافت کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق 55سالہ محمود السوالقہ کا اردن کی ایک ٹی وی سیریز '”خونی بھائی“کا موت کے لیے ایک سین فلم بند کراتے ہوئے اچانک انتقال ہوا تھا لیکن ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور حکام اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں،ان کے ساتھ مذکورہ ڈرامے مِیں کردار ادا کرنے والے ایک اور اداکار منظر رحین کا کہنا تھا کہ مرحوم ان سے پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ وہ اس دنیا کو جلد چھوڑ جائیں گے لیکن ان کے اس طرح اچانک دنیا سے اٹھ جانے سے انھیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ان کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :