قومی اسمبلی ، سپیکر نے نبیل گبول کے توجہ دلاوٴنوٹس کووفاقی وزارت داخلہ کے حوالے کردیا،کراچی میں آپریشن کے دوران فرارہونیوالے پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کے حوالے سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں،اگرممکن ہوتوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے ان ملزمان کووطن واپس لایاجائے،سردارایازصادق

منگل 13 مئی 2014 06:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء)قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے ایم کیوایم کے ممبراسمبلی نبیل گبول کے توجہ دلاوٴنوٹس کووفاقی وزارت داخلہ کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ کراچی میں آپریشن کے دوران فرارہونے والے پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کے حوالے سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں اوراگرممکن ہوتوانٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے ان ملزمان کووطن واپس لایاجائے ۔

پیرکوایم کیوایم کے سینیٹرنبیل گبول نے قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلاوٴنوٹس پیش کیا،توجہ دلاوٴنوٹس کے تحت سپیکرکی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ کراچی میں آپریشن اس وجہ سے کامیاب نہیں ہورہاکیونکہ پیپلزامن کمیٹی کے سرغنہ عزیربلوچ ،شہرازکامریج ،محمدنثارسنی اورفیصل پٹھان جوکہ 500سے زائدافرادکے قتل میں ملوث ہیں ،کراچی آپریشن کے وقت ملک سے فرارہوگئے ہیں اوراس وقت وہ سلطنت عمان ،مسقط ،متحدہ عرب امارات اوردوبئی میں رہائش پذیرہیں اوراپنے گینگ کووہاں سے آپریٹ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی امن کمیٹی کے سربراہ عزیربلوچ جس کے سرکی قیمت حکومت سندھ نے پچاس لاکھ روپیہ مقررکررکھی تھی اسے بڑھاکرایک کروڑروپیہ کردیاہے لیکن وہ ملک سے فرارہوگیاہے ۔بعدازاں پارلیمنٹ کی پریس گیلری میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ سپیکرنے میری توجہ دلاوٴنوٹس پرایکشن لے لیاہے اورانہوں نے فوری طورپروفاقی وزارت داخلہ کوہدایت جاری کی ہے کہ ان ملزمان کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرکے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزارت داخلہ کوبھی کراچی آپریشن کی ناکامی کی وجوہات تلاش کرناہونگی اورپیپلزامن کمیٹی کے یہ لوگ سینکڑوں افرادکے قتل میں ملوث ہیں ،وفاقی حکومت جتنی جلدی ممکن ہوسکے ملزمان کے حوالے سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے اورانہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سپیکرایازصادق کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بے گناہ انسانوں کے قتل میں ملوث عزیربلوچ سمیت دیگرملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگااورہم موجودہ حکومت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں بھرپورکرداراداکریں گی ۔