وقار یونس مضبوط ٹیم بنانے کے لیے پْرعزم ، کھل کر کھیلنے میں سب کا تعاون چاہیے،کھلاڑیوں، بورڈ اور میڈیا کے تعاون سے ٹیم کی خامیاں دور کروں گا، وقار یونس

منگل 13 مئی 2014 06:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مئی۔2014ء) ہیڈ کوچ بننے کے کے بعد تازہ انٹرویو میں وقار یونس نے اپنے نئے اہداف بتا دیئے۔ سابق کپتان اور کوچ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مضبوط ٹیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں سب کا ساتھ چاہیے ہو گا۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں، بورڈ اور میڈیا کے تعاون سے ٹیم کی خامیاں دور کریں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ ان کے سامنے اصل ہدف ورلڈ کپ ہے جس کے لیے وہ جیت کا دعوی تو نہیں کرتے لیکن اچھا کھیل ضرور پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ شائقین و ماہرین کے جذبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ سب قومی ٹیم کو ہر میچ میں فاتح دیکھنا چاہتے ہیں حالانکہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ اگست دو ہزار گیارہ میں اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کے لیے وقار یونس نے بیماری کو بہانہ بنایا تھا لیکن حقیقت میں ان کے شاہد آفریدی کے ساتھ پیدا ہونے والے اختلافات تھے۔

شاہد آفریدی سمیت کسی سے اختلاف نہ ہونے کی تسلی کرانے کے باوجود سب کی نظریں ایک بار پھر ماضی کے انہیں تلخ یادوں اور باتوں پر ہیں۔ کپتان کی تبدیلی کے مطالبہ اور اس پر ہونے والا شور شرابہ وقار یونس کے لیے بھی ٹف مقابلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :