تحریک انصاف کا 7جون کو سیالکوٹ اور 22 جون کو بہاولپور میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

جمعہ 30 مئی 2014 05:23

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے 7جون کو سیالکوٹ کے بعد 22 جون کو بہاولپور میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا جس میں بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع رحیم یار خان،بہاولنگر اور بہاول پور کے علاوہ لودھراں ،ملتان اور ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کے کارکن شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نے گزشتہ روز خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس بات کا فیصلہ چند روز قبل ہونے والے جماعت کی کور کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کا جلسوں کی جاری سیریز میں پنجاب میں یہ آخری جلسہ ہوگا جبکہ اس کے بعد 14اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا جائے گا۔