شعیب کو پاکستان ٹیم میں واپسی کی امید، توجہ ٹی 20 لیگز پر، اس وقت مشن اپنی فارم کی بحالی اور کاؤنٹی کے لئے کارکردگی دکھانا ہے۔انگلینڈ میں چھ کاؤنٹی میچ کھیلنے کے بعد میں کیریبین لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہوجاؤں گا،شعیب

جمعہ 30 مئی 2014 05:08

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے آل راؤنڈر شعیب ملک اب بھی پر امید ہیں کہ وہ انگلش کاؤنٹی اور کیریبین لیگ میں شرکت کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔ شعیب ملک جمعرات کو لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ ورک شائر کاؤنٹی کے لئے چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے۔شعیب ملک ڈھاکا میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تھے۔

انہوں نے روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ان کا مشن اپنی فارم کی بحالی اور کاؤنٹی کے لئے کارکردگی دکھانا ہے۔انگلینڈ میں چھ کاؤنٹی میچ کھیلنے کے بعد میں کیریبین لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہوجاؤں گا۔ پاکستان ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لیکن میں اپنی شرائط پر پاکستان کے لئے کھیلوں گا۔

(جاری ہے)

اس وقت میری توجہ دنیا کی مختلف لیگز پر مرکوز ہے۔

شعیب ملک 19 جون کو پہلا میچ نارتھمپٹن شائر کے خلاف کھیلیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا آخری میچ نا ٹنگھم شائر کے خلاف ہوگا۔شعیب ملک سال کے آخر میں بگ بیش میں بھی شرکت کریں گے۔پاکستان میں وہ پی آئی اے اور سیالکوٹ ریجن کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں۔سابق کپتا ن نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی پر کھیلے ہیں اور کارکردگی پر کھیلے ہیں اور کارکردگی دکھا کر کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :