اسلام آباد‘بری امام میں زیرتعمیرعمارت سے دھماکا خیز مواد برآمد ،پولیس نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی

جمعہ 30 مئی 2014 05:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)دارالحکومت اسلام آباد میں بری امام میں زیرتعمیرعمارت سے2کلو دھماکا خیز مواد برآمدہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز موادہائی ایکسپلوسیو نہیں تھا، جو پہاڑوں میں بلاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئپنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔پولیس نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :