آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن کی اپیل پر ملک بھرمیں محکمہ انہار کے ملاز مین کی ہڑتال، دفاترکی تالا بندی ،حکومت کے خلاف نعرے بازی

جمعہ 30 مئی 2014 05:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء )آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشنمر کزی اور صوبائی قیادت کی اپیل پر فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تمام محکمہ انہار کے ملاز مین نے مکمل ہڑتال او ر دفاترر کی تالا بندی کی گئی جبکہ ڈی سی او آفس کے سامنے مظاہرہ اور دھرنا ، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ۔احتجاجی مظاہر ے کی قیادت ڈویژنل صدر اختر علی شاہین نے کی ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبا ت تسلیم نہ کئے تو 4جون کو 22لاکھ کلرک پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن ڈویژنل کے راہنما عامر بھٹی نے کہا ہے کہ ملازمین کو جن حوصلہ شکن مصائب کا سامناہے وہ انتہائی تکلیف دہ ہے بجلی گیس پٹرول اور اشیا ئے خورد و نوش اور مہنگائی میں ہوشربا اضافے نے چھوٹے سرکاری ملازمین کے اعصاب مفلوج کر کے رکھ دےئے ہیں ۔ہماری محدود تنخواہیں لا محمدود مسائل کے سامنے بے حس ہو چکی ہیں۔ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں جب کہ مزدور دشمن سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کی حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ ملازمین کی کوئی بات سن کے لئے تیا ر نہ ہے ۔لہذا ایپکا حکمرانوں کا 200%مہنگائی میں اضافہ کر کے 10فیصد تنخواہوں میں اضافے کا مشورہ سختی سے مسترد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :