نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں 600 ارب روپے سکینڈل کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ،فاؤنڈیشن کے قیام اور مقاصد جاننا ضروری ہے اور اس پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے اس کا جائزہ لیں گے، جسٹس ناصرالملک،ایک خبر کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف اور معین حیدر سمیت کئی افسران کو پلاٹ الاٹ کئے اور ڈبل الاٹمنٹ کی گئی ،فہرست بنانے میں عدالت سے جھوٹ بولا ہے اس کیخلاف کارروائی کریں گے‘ جسٹس اعجاز چوہدری، پلاٹوں کی بندربانٹ کو نظرانداز نہیں کرسکتے اگر کوئی دوسری فہرست نہیں ہے تو بھی عدالت کو بتایا جائے،سپریم کورٹ کی ہدایت
جمعہ 30 مئی 2014 05:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں 600 ارب روپے سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دئیے ہیں کہ فاؤنڈیشن کے قیام اور مقاصد جاننا ضروری ہے اور اس پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے اس کا جائزہ لیں گے جبکہ جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ ایک خبر کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف اور معین حیدر سمیت کئی افسران کو پلاٹ الاٹ کئے اور ڈبل الاٹمنٹ کی گئی جنہوں نے فہرست بنانے میں عدالت سے جھوٹ بولا ہے اس کیخلاف کارروائی کریں گے‘ یہ سکیم صرف پولیس ملازمین کیلئے تھی‘عام لوگوں کواس میں سے پلاٹ نہیں دئیے جاسکتے تھے۔
پلاٹوں کی بندربانٹ کو نظرانداز نہیں کرسکتے اگر کوئی دوسری فہرست نہیں ہے تو بھی عدالت کو بتایا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دئیے۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کیس کی سماعت جمعرات کے روز دوبارہ شروع کی تو پلاٹ لینے والے مختلف کیٹگریز سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران‘ سول ودیگر افراد کی درخواستوں پر وکلاء نے دلائل دئیے۔
اس دوران مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے انجم عقیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ بعض وکلاء نے دلائل کا خلاصہ تحریری طور پر عدالت میں پیش کیا۔ سردار محمد غازی نے دلائل کا آغاز کیا۔ عدنان امیر منہاس نے ای الیون میں پلاٹ حاصل کیا۔ پروفیشن کے لحاظ سے یہ انجینئر ہیں۔ 6 ستمبر 2000ء میں پراپرٹی ڈیلر سے پلاٹ خریدا تھا اور اس کیلئے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کی اور 5 جنوری 2012ء کو اس کا قبضہ حاصل کیا اور اس کے بعد عدالتی نوٹس ملا۔ مس فاطمہ شاہین ولد سکندر حیات شاہین مرحوم سابق ڈی آئی جی نے فاؤنڈیشن سے 7 جون 2007ء میں پلاٹ حاصل کیا اور مظہر الٰہی نے یہ فروخت کیا جسے انہوں نے خریدا تھا۔ 18 مارچ 2008ء کو اس کا قبضہ ملا جس پر میں نے 50 لاکھ روپے لگاکر گھر بنایا ہے۔ عدالتی فیصلے کے حوالے بھی وکیل سردار غازی نے پیش کئے۔ 1972ء کے عدالتی فیصلے‘ 2011ء کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا۔ انہیں عدالتی فیصلہ جوکہ این پی ایف کیخلاف جاری کیا اس کے بارے میں بالکل علم نہیں تھا۔ ہر شہر کو اراضی خریدنے اور اسے فروخت کرنے کا قانونی طور پر حق حاصل ہے۔ اسی دوران مختلف درخواستوں پر وکلاء پیش ہوتے رہے اور اپنی اپنی معروضات پیش کرتے رہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ محمد عرفان پولیس کانسٹیبل تھا اس نے پلاٹ حاصل کیا وہ اس کے حقدار تھے۔ محسن شہزاد نے بھی پلاٹ حاصل کیا۔ جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ 2003ء کو الاٹ کیا گیا 2009ء میں اس قیمت پر آپ نے پلاٹ خرید لیا‘ کیا چھ سال میں پلاٹ کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں آیا؟۔ پولیس فاؤنڈیشن کی جانب سے زاہد بخاری نے دلائل اور اضافی ڈاکومنٹس عدالت میں پیش کئے‘ بتایا گیا کہ پرائیویٹ ٹرسٹ ہونے کی وجہ سے آرٹیکل (3) 184 کے تحت ان کیخلاف درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاکہ اگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو تو کیا تب بھی سماعت نہیں ہوگی؟ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ یہ پرائیویٹ سوسائٹی نہیں تھی اس کیلئے حکومت پاکستان نے ایس آر او جاری کیا تھا۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ جب حکومت ہی سب افسران کا تقرر کررہی ہے۔ سب معاملات وہی کررہی ہے تو پھر یہ پرائیویٹ ٹرسٹ کیسے ہوسکتا ہے۔ عدالت کے کہنے پر سبزواری ایڈووکیٹ نے ایس آر او پڑھ کر سنایا جس میں این پی ایف کی تشکیل کا تذکرہ تھا۔ ایس آر او میں لکھا ہوا تھا کہ وزارت داخلہ کے تحت 2 کروڑ روپے کی رقم سے این پی ایف کا آغاز کیا جارہا ہے اور یہ چیریٹی ایبل ٹرسٹ ہوگا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ یہ عوامی رقم تھی جوکہ ٹرسٹ کے آغاز میں فراہم کی گئی۔ وکیل نے کہا کہ این پی ایف کا سٹیٹس پرائیویٹ باڈی کا ہے۔ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ حکومت کیا کہتی ہے یا نہیں ہم نے تو دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ آپ نے تو نظرثانی کی درخواست دائر نہیں کی۔ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ آپ کے نزدیک یہ پرائیویٹ تنظیم ہے۔ وفاقی محتسب کے فیصلہ کی سپریم کورٹ پابند نہیں ہے۔ سبزواری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ کاغذات تیار کئے ہیں عدالت ان کا جائزہ لے لے۔ عدالت نے کہا کہ ان کاغذات کو چھوڑیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ابتداء میں 2 کروڑ روپے سے اراضی خریدی گئی۔ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ حکومت نے 1975ء میں 2 کروڑ روپے دئیے کیونکہ حکومت کے تحت قائم کردہ ٹرسٹ تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ یہ عام لوگوں اور پولیس کے لوگوں کیلئے ٹرسٹ تھا یہ ایک ہاؤسنگ سکیم تھی۔ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ آپ بتادیں کہ کس قانون کے تحت یہ پراجیکٹ کام کررہا تھا۔ جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیم کس قانون کے تحت تھی۔ وکیل نے بتایا کہ 26 فروری 1989ء میں ہاؤسنگ سکیم کا آغاز کیا گیا۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ آپ کی تمام باتیں ہم نے نوٹس کررکھی ہیں چار دنوں سے دو ہفتے تک ہم نے آپ کے سب دلائل سنے ہیں کیا آپ نظرثانی درخواستوں کو سپورٹ کرتے ہیں؟ سبز واری نے کہ اکہ یہ سکیم صرف پولیس کیلئے ہی نہیں تھی۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ عام لوگوں کیلئے سکیم نہیں تھی یہ صرف پولیس کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افراد کیلئے تھی۔ وکیل نے بتایا کہ ہم نے تو کہہ دیا تھا کہ انجم عقیل سے پیسے لے لیں۔ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ لوگوں کو کیسے سکیم میں شامل کیا گیا اس کا ریکارڈ کہاں ہے؟ کیسے یہ پولیس سے عام لوگوں تک پلاٹ پہنچے؟ میں اس حوالے سے کوئی نہیں بتارہا۔ علی ظفر نے بتایا کہ سکیم کی قرارداد ان کی درخواست میں موجود ہے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے منٹس کی بنیاد پر قرارداد مرتب کی گئی۔ اس اجلاس میں دو ہاؤسنگ سکیموں (راولپنڈی‘ اسلام آباد) کی منظوری دی گئی اس میں عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایک سوسائٹی بنانی تھی اس کے ڈاکومنٹس علیحدہ تھے۔ اراضی کی خریداری کا معاملہ الگ سے تھا۔ درخواست فارم میں بھی بہت کچھ تحریر تھا۔ ایک کمیٹی‘ پھر بورڈ آف ڈائریکٹرز بنایا گیا۔ اس ٹرسٹ کو چلانے والے پولیس افسران تھے کوئی خاص قواعو و ضوابط نہیں بنائے گئے تھے۔ عدالت کے بار بار پوچھنے پر علی ظفر ایڈووکیٹ نے سوسائٹی کے قواعد و ضوابط سے عدالت کو آگاہ کیا۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ فیصلے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جو فہرست دی گئی تھی کیا اس کے علاوہ بھی کوئی فہرست ہے؟ یہی سوال جسٹس ناصرالملک نے بھی پوچھا کہ کیا ڈبل الاٹمنٹ کی گئی تھی؟ زاہد بخاری نے کہا کہ ایسی کوئی فہرست نہیں ہے اس حوالے سے انہیں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ جسٹس ناصرالملک نے کہا کہ پتہ کرکے دیں کہ مزید فہرست تھی یا نہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کتنی الاٹمنٹس ہوئیں۔ زاہد بخاری نے کہا کہ 1500 سے زائد الاٹمنٹس کی گئیں۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ خبر آئی تھی کہ 18 نومبر 2011ء کو بتایا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بطور صدر اور آرمی چیف کے پلاٹ الاٹ ہوئے۔ معین الدین حیدر کو بھی پلاٹ الاٹ کیا گیا۔ جن سے ڈبل الاٹمنٹ کی گئی جس نے ایسا کیا ہے اس کو بھگتنا پڑے گا۔ پولیس والے تو غلط فہرستیں دیتے رہتے ہیں اب آپ نے بھی یہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔ بہت سارے لوگوں کے نام تک نہیں دئیے گئے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ جو فہرست آپ کے پاس ہے اس میں ڈبل الاٹمنٹ کی بات کی گئی ہے۔ متعلقہ افسران سے اس حوالے سے بھی پوچھا ہے۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا کہ آرمی کے لوگوں کو جو ڈبل الاٹمنٹ کی گئی ہے دیگر لوگوں کو بھی فائدہ دیا گیا ہے اس حوالے سے عدالت کو جواب دیا جائے۔ پولیس فاؤنڈیشن رپورٹ داخل کرے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ یہ ہاؤسنگ سکیم کیا صرف پولیس کے لوگوں کیلئے تھی۔ حکومت نے آغاز میں کی گئی فنڈنگ کی بعد ہمیں مزید فنڈنگ نہیں کی‘ سکیم بنانے کی وجوہات کیا تھیں جو پیسے ملے انہیں انویسٹ کردیا گیا۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ یہ سب ہم نے لکھا ہوا ہے یہ سب فنڈ ریزنگ کیلئے کیا گیا ہے۔ زاہد بخاری نے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلے پر اعتراض نہیں کیا اسلئے نظرثانی کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا اسلئے نطرثانی کی درخواست دائر نہیں کی۔ جسٹس ناصر نے کہا کہ آپ نے جو تحفظات دائر کرنے ہیں اب بھی کرسکتے ہیں۔ زائد بخاری نے کہا کہ انجم عقیل سے لی گئی اراضی کا تمامتر ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے اس کیس میں ہمیں کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں مشکلات درپیش ہیں کہ یہ پلاٹ کینسل ہیں۔ پڑتال کرنے کا اب کیا ذریعہ باقی رہ جاتا ہے سب کو نوٹس دے دئیے ہیں ہمارے پاس فوجداری یا سول کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں۔ ہم نے آپ کے کہنے پر ان کو نوٹس دئیے تو تب ہی یہ لوگ آئے ہیں۔ عدالت اپنے فیصلے کے تحت عملدرآمد بارے حکم دے جو حکم ملے گا اس پر عمل ہوگا۔ اگر یہ آرڈر جاری رہے گا تو پھر نجانے کتنے سوٹس فائل ہوں گے اور ان پر ہمیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے پڑے گا۔ دو ماہ کی مدت میں ہم نے انجم عقیل کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی۔ عدالت کوئی ریزرویشن دے گی تو اس کی تکمیل ہوگی۔ جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ آپ نے زمین کی ویلیو تجویز کرنی تھی۔ زاہد بخاری نے کہا کہ ٹیکسوں کے معاملات‘ اراضی نہ ملنا‘ ریکوری‘ 164 کا ایشو تھا‘ سب معاملات حل کرنے تھے۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ ایک معاملجہ 126 کنال کا تھا۔ موجودہ قیمت کے مطابق رقم وصول کرنا تھی۔ زاہد بخاری نے کہا کہ ہم نے 30 کنال اراضی انجم عقیل سے زائد حاصل کی ہے۔ کرسٹل والے معاملات میں 11 کروڑ روپے کا معاملہ تھا باقی معاملات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ دوسری طرف 23 کروڑ روپے کا معاملہ ہے۔ 45 کنال اراضی کا الگ سے ایشو ہے۔ 4 کروڑ روپے کی رقم انجم عقیل نے چیکوں کے ذریعے ادا کی۔ 70 کنال اراضی انجم عقیل نے این پی ایف کے حوالے کی‘ معاہدہ ہوچکا ہے۔ اس کا باقاعدہ قبضہ بھی این پی ایف نے حاصل کرلیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کل کتنی اراضی آپ کے قبضے میں آچکی ہے؟۔ زاہد بخاری نے بتایا کہ 175 میں سے 126 کنال اراضی مل چکی ہے۔ جسٹس ناصر نے کہا کہ عملدرآمد رپورٹ میں یہ حقائق موجود نہیں ہیں۔ انجم عقیل کہتے ہیں کہ وہ 126 کنال اراضی 2004ء کے نرخوں پر دینے کیلئے تیار ہیں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کسی اور دن سنایا جائے گا۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 30 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی نے گرانٹ لوڈن کوپاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کافیلڈنگ کوچ مقررکردیا،گرانٹ فلاورنے بھی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے معاہدے پردستخط کردیئے
-
شعیب کو پاکستان ٹیم میں واپسی کی امید، توجہ ٹی 20 لیگز پر، اس وقت مشن اپنی فارم کی بحالی اور کاؤنٹی کے لئے کارکردگی دکھانا ہے۔انگلینڈ میں چھ کاؤنٹی میچ کھیلنے کے بعد میں کیریبین لیگ میں شرکت کیلیے ... مزید
-
فیفا ورلڈ کپ کے آغاز میں دو ہفتے رہ گئے،برازیل میں احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری، ایک نجومی نے میزبان ٹیم کی جیت کی پیشگوئی بھی کردی
-
نیشنل پیرا لمپک گیمز 2014 پشاور میں شروع
-
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، جنوبی کورین تیاریوں کی قلعی کھل گئی،تیونس1-0سے فتحیاب، فرانس نے ناروے کو 4-0 سے شکست دے کر حوصلے بلند کرلیے، امریکہ نے آذربائیجان کو 2-0 سے شکست دی
-
مسلم لیگ ن کاپی ٹی آئی اورطاہرالقادری کے جلسے ،جلوسوں کی وجہ سے پارٹی ورکروں کومتحرک کرنے کافیصلہ
-
کراچی ،مبینہ پولیس مقابلو ں میں 4ملزمان ہلاک ،ہلاک ملزمان کا تعلق گینگ وار سے تھا جو پولیس اہلکاروں کے قتل ، اغواء برائے تاوان اورشارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی درجنوں واردا توں میں ملوث تھے،ایس ایس پی،فائرنگ ... مزید
-
ڈیرہ غازیخان، کراچی جانیوالی تیز رفتار مسافر کوچ اور ڈالہ میں تصادم ،6مسافر جاں بحق، 20افراد شدید زخمی
-
سپریم کورٹ نے عبد الستار ایدھی کی لاوارث بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے درخواست نمٹادی، نادرا اور چاروں چیف سیکرٹریز کو لاوارث بچوں کی ولدیت کے خانے میں فرضی نام لکھنے کی پالیسی پر عمل کی ہدایت،لاوارث ... مزید
-
اسلام آباد‘بری امام میں زیرتعمیرعمارت سے دھماکا خیز مواد برآمد ،پولیس نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی
-
آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن کی اپیل پر ملک بھرمیں محکمہ انہار کے ملاز مین کی ہڑتال، دفاترکی تالا بندی ،حکومت کے خلاف نعرے بازی
-
پنجاب ، اہم شخصیات پر حملو ں کا خطرہ ،آئی جی پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کر نے کی ہدایت کر دی
-
تحریک انصاف کا 7جون کو سیالکوٹ اور 22 جون کو بہاولپور میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان
-
ایف بی آر کے ملازم کو 30سال میں سرکاری گھر نہ مل سکا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹیٹ آفس سے ریکارڈ طلب کر لیا،الاٹمنٹ غلط ثابت ہوئی تو 1983 ء سے گھروں کی تمام الاٹمنٹ منسوخ کردینگے، جسٹس نورالحق قریشی،جو ... مزید
-
سینیٹ کی تجارت و ٹیکسٹائل کمیٹی نے سینیٹر عبدا لحسیب خان کے تجو یز کر د ہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2014 کو کثرت رائے سے نامنظور کر دیا، چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی بحال کرنے کی سفارش ،وزارت تجارت کو وفاقی ... مزید
-
بجلی کا شارٹ فال 3700 میگا واٹ، شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال
-
اسلام آباد،تھانہ کورال پولیس کے علاقہ میں مبینہ دیرینہ دشمنی اور ذاتی چپلقلش پر دربار حیات بخش کے گدی نشین فائرنگ میں قتل،ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل
-
مانسہرہ، طالبہ زیادتی کیس کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کاحلقہ پی پی 107کے ضمنی الیکشن میں رکن اسمبلی فرزانہ بٹ سے بدتمیزی اوراسلحہ کی نمائش کانوٹس،ڈی پی اوحافظ آبادسے رپورٹ طلب کرلی
-
چاند نظرنہیں آیا، یکم شعبان کل 31مئی کوہوگی ، مفتی منیب الرحمن
-
لاہور،ایڈیشنل سیشن کی عدالت میں ماں کی جانب سے بچوں کو حاصل کرنے کیلئے دائر حبس بے جا کی درخواست کی سماعت پر دلچسپ مناظر ، عدالت نے بچوں کو اپنی ماں کو ڈھونڈنے کا کہا تو انہوں نے اپنی دادی کا ہاتھ ... مزید
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ نے رواں ماہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،کے ایس ای 100 انڈیکس 29500 پوائنٹ کی سطح پر پہنچ گیا،سرمائے کے حجم میں 1 کھرب 32 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
مصر،عبدالفتاح السیسی 97 فی صد ووٹ لے کر صدر منتخب،حریف امیدوار حمدین صباحی کل ووٹوں کا تین فی صد سے بھی کم ووٹ لے سکے ،غیرحتمی نتائج
-
چالیس لاکھ سال قبل معدوم ہونیوالی بحری مخلوق مائیکروسکوپ سے زندہ دیکھی گئی ،محققین
-
شمالی بھارت کے ایک گاوٴں میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، زیادتی کے بعد ملزمان نے انہیں درخت سے لٹکا کر پھانسی دے دی، دونوں لڑکیاں آپس میں کزن تھیں اور ان کی عمریں 14 اور 16 برس تھیں، پولیس ... مزید
-
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انکے چینی ہم منصب کی ٹیلیفونک بات چیت، اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال
-
امریکہ واپس جانا چاہتا ہوں، ایڈورڈ اسنوڈن ، جب تک وہ واپس نہیں جا تا روس سے اپنی سیاسی پناہ کی مدت میں توسیع کی درخواست پر غور کررہا ہوں،امریکی ٹی وی کو انٹرویو
-
شامی باغیوں کے حملے میں ایران کا اہم کمانڈر ہلاک، کما نڈر عبداللہ اسکندری کو دمشق کے قریب ذبح کیا گیا،ایرانی ملٹری انٹیلی جنس
-
سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین، علماء کونسل کے سینئر رکن الشیخ عبداللہ المطلق نے غیر محرم عورت مرد کی انٹرنیٹ چیٹ کوحرام قرار دیدیا
-
امن مذاکرات کے لیے اسرائیل، فلسطینی قیدی رہا کرے، فلسطینی صدر،تین ماہ کیلئے یہودی بستیوں میں توسیع بند کی جائے‘ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے پرامن بات چیت کے سواء اور کوئی راستہ ... مزید
-
اومان، سوائن فلو وائرس سے تین ہلاکتوں کی تصدیق
-
نئی ایجادات کے میدان میں چین بہت پیچھے ہے،جو بائیڈن ،چیلنج دیتا ہوں اختراع و ایجاد سے متعلق کوئی ایک منصوبہ بتادیں،تبدیلی لانے والی کوئی ایک جدت، کوئی جدید مصنوعات جن پر چین کی چھاپ ہو، امریکی فضائیہ ... مزید
-
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس،2025ء پروگرام اوردیامربھاشاڈیم سمیت پانی وبجلی کے کئی منصوبوں کیلئے فنڈز،توانائی بچت سے متعلق بل2014ء کی منظوری دیدی،صوبے بجلی کے 25فیصد واجبات کی پیشگی کٹوتی،اٹھارہویں ... مزید
-
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کیس ،اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم سمیت سات ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ایف آئی اے نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں ... مزید
-
حکومت کیخلاف بڑا اتحاد بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، 3بڑ وں نے اپنے سر جوڑ لئے ، شجاعت،طاہر القادری اور عمران خان لندن پہنچ گئے،دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،حکومت گرانا بڑا ایجنڈا،ستمبر ... مزید
-
شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں بارودی سرنگوں سے ٹکراگئیں ‘ 5 اہلکار شہید‘ 5 زخمی،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا،اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم ... مزید
-
میڈیکل بورڈ کا پرویزمشرف کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا مشورہ،پرویز مشرف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں، میڈیکل بورڈ،سابق صدر پرویز مشرف کا طبی معائنہ پی این ایس شفا میں کیا گیا
-
ہمارا بجٹ شفاف ہوگا اور کوئی خفیہ خانہ نہیں ہوگا،پرویز رشید ، جنگ جیو گروپ کی نہیں صحافی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ،ٹی وی چینل بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ، فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں ،فیصلوں سے پہلے مجرم قرار ... مزید
-
بھارت (آج) 37 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے گا‘ قیدیوں میں 32 ماہی گیر‘ 5 عام شہری شامل ہیں
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
حکومت کی الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
-
استقبال رمضان ، خانہ کعبہ کو منوں عرق گلاب ، آب زم زم سے غسل دیا گیا،گورنر مکہ شہزادہ مشال بن عبد اللہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے کعبتہ اللہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی
-
افغان صدر حامد کرزئی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون،سرحد پار سے بمباری پر شدید تحفظات کا اظہار
-
ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جائیں گے‘ چوہدری نثار علی خان،نواز شریف کی ٹیم ملک کی ترقی کیلئے کام کرتی رہے گی اور کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے شور مچاتے رہیں گے‘ وفاقی وزیر داخلہ کا جلسہ ... مزید
-
قومی اسمبلی کی بندرگاہ وجہازرانی کمیٹی نے وزارت سے گوادر بندرگاہ کے اردگرد قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بین الاقوامی معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں،گوادر پورٹ کی صفائی اور گہرائی بڑھانے کیلئے مقبول ... مزید
-
پنڈی بھٹیاں ضمنی انتخابات،تحریک انصاف کی امیدوار کامیاب
-
”دوہر ی شہریت کے حامل افسران بین الاقوامی سیکرٹ ایجنٹ بن چکے ہیں“،سینٹ کمیٹی کی اسٹیبلشمنٹ افسران کی دوہری شہریت کوروکنے اور اس خاتمے کے حوالے سے موثر قانون سازی اور افسران سے بیان حلفی لینے کی ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف سے بلوچستان کے سینیٹر وزیر ثناء اللہ زہری کی ملاقات ،ترقیاتی منصوبوں سمیت صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
-
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وکلاء طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا، پرویز مشرف بیرون ملک گئے تو حسین حقانی کی طرح ان کی بھی واپسی ... مزید
-
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں 600 ارب روپے سکینڈل کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ،فاؤنڈیشن کے قیام اور مقاصد جاننا ضروری ہے اور اس پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے اس کا جائزہ لیں گے، جسٹس ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.