پنجاب ، اہم شخصیات پر حملو ں کا خطرہ ،آئی جی پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کر نے کی ہدایت کر دی

جمعہ 30 مئی 2014 05:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) شدت پسندوں کی جانب سے اہم شخصیات کو ٹارگٹ بنانے کی اطلاعات پر آئی جی پنجاب خان بیگ نے صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں آنیوالی اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کریں پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب خان بیگ نے صوبہ بھر کی ایجنسیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اہم شخصیات کی موومنٹ کے دوران متعلقہ اضلاع میں ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ وزراء ‘ پارلیمانی سیکرٹریز‘ اعلیٰ افسران کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے اور اہم اجتماعات کے دوران بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :