مسلم لیگ ن کاپی ٹی آئی اورطاہرالقادری کے جلسے ،جلوسوں کی وجہ سے پارٹی ورکروں کومتحرک کرنے کافیصلہ

جمعہ 30 مئی 2014 05:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف ڈاکٹرطاہرالقادری کے جلسے جلوسوں کی وجہ سے پارٹی ورکروں کومتحرک کرنے کافیصلہ کرلیاہے اوروزیراعظم نے چاروں صوبوں کے رہنماوٴں سے ملاقات کاسلسلہ شروع کردیاہے اس سلسلے کی پہلی کڑی سندھ سے شروع کی ہے ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے تحریک انصاف کے جلسوں اورریلیوں سے متاثرہوکرپارٹی ورکروں کومتحرک کرنے کافیصلہ اوران کی شکایات کاازالہ کریں گے ۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے پمزہسپتال میں جاکرمسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑااورصوبہ سندھ کے رہنماوٴں جن میں ممتازبھٹوکے بیٹے امیربخش بھٹوسے ملاقات کی اوران کی شکایات سنی اورپارٹی ورکروں کی قیادت کے رویہ کے موٴقف کی حمایت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزیدبتایاکہ وزیراعظم سے صوبہ سندھ کے رہنماامیربخش بھٹواورپارٹی ورکروں سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی موجودتھے ۔

انہوں نے پارٹی قیادت کے رویوں میں تبدیلی کے موٴقف کی حمایت کی ۔ذرائع نے بتایاکہ سندھ کی صوبائی قیادت نے صوبہ کی حکومت کے خلاف شکایات کے انبارلگادیئیجس پروزیراعظم نے کہاکہ پارٹی ورکروں کوتنہانہیں چھوڑیں گے ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے یہ فیصلہ کیاہے کہ تحریک انصاف اورڈاکٹرطاہرالقادری کے جلسے جلوسوں کوکاونٹرکیاجائے گاجبکہ مسلم لیگ ن کے پارٹی ورکرز نے وزیراعظم کے اس فیصلے کوسراہاہے

متعلقہ عنوان :