مانسہرہ، طالبہ زیادتی کیس کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 30 مئی 2014 05:26

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء) مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم جج کی چھٹی کے باعث ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے زیادتی میں ملوث ملزمان کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر مانسہرہ پولیس کے حوالے کردیا، اس موقع پر خاتون وکیل کرن تنولی کا کہنا تھا کہ طالبہ کی جانب سے سینیٹر بابر اعوان مفت کیس لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :