وزیراعلیٰ شہبازشریف کاحلقہ پی پی 107کے ضمنی الیکشن میں رکن اسمبلی فرزانہ بٹ سے بدتمیزی اوراسلحہ کی نمائش کانوٹس،ڈی پی اوحافظ آبادسے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 30 مئی 2014 05:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30مئی۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107کے ضمنی انتخابات کے دوران ایم پی اے فرزانہ بٹ سے بدتمیزی اوراسلحہ کی نمائش کے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوحافظ آبادسے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزپنڈی بھٹیاں میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 107میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کی ایم پی اے فرزانہ بٹ کی آمدپرتحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کاگھیراوٴکرلیااوران سے بدتمیزی کی انتخابی عمل کے دوران مختلف جگہوں پراسلحہ کی نمائش اورلڑائی جھگڑے بھی ہوئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ان واقعات کانوٹس لیتے ہوئے فرزانہ بٹ سے بدتمیزی اوراسلحہ کی نمائش کے واقعات کانوٹس لے لیااورڈی پی اوحافظ آبادسے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاکہ دھاندلی کے مرتکب اوراسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔