یوٹیلٹی سٹورز نے رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع کر دیاہے ، 1500 اشیاء کی قیمتوں میں5سے 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی، ترجمان،بیس کلو آٹے کی قیمت میں 120 روپے کم، خوردنی تیل ،گھی ،چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو رعایت ہوگی

منگل 24 جون 2014 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء ) یوٹیلٹی سٹورز نے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عام شہریوں کوریلیف کی فراہمی کے دو ارب روپے کے رمضان پیکیج پر عملدرآمد شروع کر دیاہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہاکہ پیکیج کے تحت رمضان المبارک کے دوران پندرہ سو اشیاء کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ خوردنی تیل ،گھی ،چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو رعایت ملے گی اس کے علاوہ بیسن ،ڈبہ بند دودھ اور کھجوروں کے نرخ بھی 10 روپے فی کلو کم کر دیئے گئے ہیں۔ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 روپے کمی کے بعد یہ صارفین کو665 روپے میں دستیاب ہوگا۔