استقبالیہ کارکنوں پر لاٹھی چارج اورشیلنگ پر پولیس حکام کا سخت نوٹس، شیلنگ روکنے کا احکامات کے بعد پولیس کارکنو ں کا ہدف بنی رہی

منگل 24 جون 2014 07:38

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) سو مو ار کے روز ڈا کٹر طا ہر القادری کی پا کستان آ مد کے مو قع پر بے نطیر انٹر نیشنل ائر پورٹ اسلا م آ با د پر استقبال کے لئے آ نے والے پا کستان عوامی تحر یک کے کا ر کنو ں سے جھڑ پو ں کے بعد پو لیس کی جا نب سے لا ٹھی چا ر ج اورشیلنگ کا پو لیس حکا م نے سخت نو ٹس لیا ہے پو لیس حکا م کی جا نب سے سخت نو ٹس لئے جا نے کے بعد احکا ما ت جا ری کئے گئے کہ فوری طور پر شیلنگ روک دی جا ئے یہ احکا ما ت اس وقت جا ری کئے گئے جب ڈا کٹر طا ہر القادری کا طیارہ اسلا م آ باد کی حدود میں دا خل ہو نے کے بعد لینڈ نگ کے لئے فضا میں چکر لگا ر ہا تھا ذ رائع کے مطا بق حکا م کی جا نب سے ما تحت افسران کو ہد ایات جا ری کی گئیں کہ شیلنگ کر نے والے اہلکار کو ن تھے کس کے حکم پر انھو ں نے شیلنگ کا آ غاز کیا ان کے نام اور کو ائف چیک کئے جا ئیں

کہ شیلنگ گن کن اہلکا روں کو جاری کی گئیں ذ رائع کے مطا بق ان ہد ایا ت کے بعد تھکا وٹ سے چور پو لیس فورس کا جذ بہ سرد پڑ گیا جس کے بعدعوامی تحر یک کے کا رکنو ں نے پو لیس اہلکاروں کو ڈ نڈوں اور پتھروں سے ہد ف بنا یابعض پو لیس اہلکار اپنی بند و قیں اور جیکٹیں بھی چھوڑ کر پسپا ہو ئے تاہم انھیں ائر پورٹ پر مو جو د دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے تحو یل میں لے لیا عو امی تحر یک کے کا ر کنو ں اور پو لیس کے ما بین علی اصبح ہو نے والی جھڑ پو ں میں شد ت کے نتیجہ میں راولپنڈ ی پو لیس کے 50جبکہ اسلا م آ با د پو لیس کے 30 اہلکا ر زخمی ہو ئے تھے

متعلقہ عنوان :