اسرائیلی فوج کی شامی فوجی چوکیوں پر فضائی حملہ‘ دس فوجی ہلاک

منگل 24 جون 2014 07:39

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) اسرائیلی فوج کے شامی فوجی چوکیوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں شام کے کم از کم دس فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ شام کے اندر سے رات گئے گولان پہاڑیوں پر حملہ کیا جس پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور جنگی طیاروں سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد شامی فوج ہلاک ہوگئے دریں ا ثناء شام میں حقوق انسانی کے ایک مبصر گروپ نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دس شامی فوجی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :