اسلام آباد ،حکومت نے قومی نصاب تعلیم کونسل تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا

منگل 24 جون 2014 07:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) حکومت نے قومی نصاب تعلیم کونسل تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم کامعاملہ صوبائی ہے اور حکومت کی کوشش ہے صوبوں میں نصاب تعلیم یکساں ہوذرائع نے مزید بتایاکہ قومی نصاب تعلیم کونسل کی تشکیل کے لیے حکومت نے صوبوں سے نام مانگ لیے ہیں اور جلد ہی کونسل کی تشکیل کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :