ڈاکٹر طاہر القادری نے کور کمانڈر سے بات کرنے کا نہیں کہا، چوہدری شجاعت حسین ،حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے،صورتحال کو مانیٹر کرنے کا کوئی طریقہ نہیں آیا، حکومت کو بیان بازی کی بجائے معاملے کو آسانی سے سلجھانا چاہئے تھا،گفتگو

منگل 24 جون 2014 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کور کمانڈر سے بات کرنے کا نہیں کہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے۔ انہیں اس صورتحال کو مانیٹر کرنے کا کوئی طریقہ نہیں آیا۔ حکومت کو بیان بازی کی بجائے معاملے کو آسانی سے سلجھانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کور کمانڈر سے بات کرنے کی کوئی بات نہیں کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد ان کا اعتبار پولیس پر سے اٹھ چکا تھا۔ کارکنوں کی ہلاکتوں کے بعد وہ پنجاب پولیس پر کیسے اعتبار کرتے۔ سکیورٹی کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا فوج کی مدد لینا کوئی بڑی بات نہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور ظالمانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :