بھارت‘ 33 سفارتخانوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ‘ سکیورٹی بڑھا دی گئی

منگل 24 جون 2014 07:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) بھارت میں 33 سفارتخانوں کو بم حملوں کی دھمکی امیز خطوط موصول ہوئے ہیں بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں 33 ممالک کے سفارتخانوں کو دھمکی امیز خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں ان سفارتخانوں کو دھماکوں سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق وقعے کے بعد ان سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ انٹیلی جنس را نے دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے بارے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :