عراق،شدت پسندوں کا قیدیوں کی منتقلی کے دوران ان پر حملہ،71قیدی ہلاک،متعدد زخمی،فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

منگل 24 جون 2014 07:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)عراق میں شدت پسندوں کے قیدیوں پر حملے کے نتیجے میں71قیدی ہلاک ہوگئے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ وسطی صوبہ بابیل میں شدت پسندوں نے اس وقت قیدیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جب صوبائی دارالحکومت ہلہ میں درجنوں قیدیوں کو بسوں میں سوار کرکے دوسری جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک مسلح افراد کے ایک گروپ نے ان پر فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں 71قیدی موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :