سعودی عرب، دوسری خاتون پائیلٹ کو لائسنس جاری

منگل 24 جون 2014 07:41

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)سعودی عرب میں ایک اور خاتون کو تجارتی پروازیں چلانے کے لیے درکار لائسنس مل گیا ہے۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے یاسمین محمد المیمانی نامی اس خاتون پائیلٹ کو اگلے روز لائسنس جاری کیا ہے۔ان سے قبل رواں سال کے آغاز میں حنادی زکریا الہندی کو سعودی عرب کے اندر کمرشل پروازیں چلانے کے لیے لائسنس جاری کیا گیا تھا اور وہ یہ اجازت نامہ حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون تھیں۔

(جاری ہے)

کیپٹن یاسمین المیمانی نے 2010ء میں اردن سے پرائیویٹ پائیلٹ ہونے کا لائسنس حاصل کیا تھا۔اسی سال وہ سعودی عرب میں آگئی تھیں اور ہوابازوں کی تربیت کے ادارے ربیغ ونگز ایوی ایشن میں ایک سال تک کام کرتی رہی تھیں۔اس دوران انھیں امریکا میں قائم ایروسیم فلائٹ اکیڈیمی کی جانب سے یہ پیش کش ہوئی تھی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ان کی سفیر بن جائیں۔اس اکیڈیمی نے انھیں آٹوکمرشل پائیلٹ لائسنس کے حصول کے لیے وظیفے کی بھی پیش کش کی تھی جو انھوں نے قبول کرلی اور فلوریڈا چلی گئی تھیں۔وہاں سے سعودی عرب واپسی پر وہ فلائٹ آپریشنز سروسز کمپنی نیکسس کے لیے کام کرتی رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :