عدالتی نظام میں تاخیرسے لوگ پریشان ہوتے ہیں،چیف جسٹس،قانون کی حکمرانی آزادعدلیہ کے بغیر ناممکن ،سپریم کورٹ بنیادی انسانی حقوق فراہمی کاذریعہ ہے ،،جوقومیں اداروں کااحترام نہیں کرتیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں، تصدق حسین جیلانی کا سندھ ہائی کورٹ بار کے عشائیے سے خطاب

منگل 24 جون 2014 07:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہاہے کہ قانون کی حکمرانی آزادعدلیہ کے بغیرممکن نہیں ،عدالتی نظام میں تاخیرسے لوگ پریشان ہوتے ہیں ،وکلاء عدالتوں کومعاونت فراہم کرنے میں ذمہ داری پوری کریں ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوقومیں اداروں کااحترام نہیں کرتیں تباہ ہوجاتی ہیں ۔آزادعدلیہ جمہوریت کاستون ہے ،قانون کی حکمرانی آزادعدلیہ کے بغیرممکن نہیں ،سپریم کورٹ بنیادی انسانی حقوق فراہمی کاذریعہ ہے ،قانون اورآئین سازی میں وکلاء کااہم کردارہے آئین میں اقلیتوں کومکمل تحفظ دیاگیاہے ۔