مینگورہ کے نواحی علاقے سلطان آباد،شیرآباد،خورے کوٹے اور اوگدے میں سیلابی پانی گھروں کے اندر داخل،200مکانات متاثر،بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی شروع،

منگل 24 جون 2014 07:36

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)مینگورہ کے نواحی علاقے سلطان آباد،شیرآباد،خورے کوٹے اور اوگدے میں سیلابی پانی گھروں کے اندر داخل،200مکانات متاثر،بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی شروع،مینگورہ بائی پاس اور فضا گٹ کے قریب دریا برد ہونے والا حفاظتی پشتے کو ضلعی انتظامیہ نے دوبارہ مرمت کرلیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اشفاق خان کے مطابق سلطان آباد،شیرآباد،خورے کوٹے اور اوگدے میں سیلابی پانی سے متاثرہ حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے سلطان آباد،شیرآباد،خورے کوٹے اور اوگدے میں گزشتہ روز آنے والے سیلاب سے پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ مینگورہ بائی پاس اور فضا گٹ کے قریب دریا برد ہونے والے حفاظتی پشتے پر ضلعی انتظامیہ نے دوبارہ مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ سلطان آباد،شیرآباد،خورے کوٹے اور اوگدے میں سیلابی پانی سے متاثرہ حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :