برازیل نے کیمرون کو 1-4 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

منگل 24 جون 2014 07:34

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں برازیل نے کیمرون کو 1-4 سے شکست دے کر واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔گروپ اے کے انتہائی اہم میچ میں برازیلین ٹیم کے مقابلے میں کیمرون کھلاڑی دفاعی انداز میں کھیلتے دکھائی دیئے جبکہ برازیلین اٹیکرز کے سامنے کیمرون کا دفاع کمزور ثابت ہوا، پہلے ہاف میں برازیلین کھلاڑی نیمار نے 2 گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جبکہ کیمرون صرف ایک ہی گول کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف کے آغاز سے ہی برازیلین کھلاڑیوں نے بال کو اپنے ہی پاس رکھا اور مزید 2 گول داغ کر کیمرون کے لئے جیت ناممکن بنا دی، کھیل کے اختتام تک برازیل کا اسکور 1-4 رہا جبکہ گروپ اے میں برازیل 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جس کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں برازیل کامقابلہ چلی اورمیکسیکوکامیچ ہالینڈ سے ہوگا۔