شمالی وزیرستان میں آپریشن کے بھرپور حامی ہیں ‘ پاکستان کے متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں ‘ مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے‘ شیخ سیف بن ز ید النہیان

منگل 24 جون 2014 07:52

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جون۔2014ء) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن ز ید ا لنہیان نے کہا ہے کہ پاکستان یو اے ای کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی سفیر آصف درانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ان کے آفس میں ملاقات کی انہوں نے کہا کہ ہم شمالی وزیرستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدام کے بھرپور حامی ہیں اس موقع پر پاکستانی سفیر آصف درانی نے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو سراہا انہوں نے کہا کہ ہم پولیو کے خلاف حکومت پاکستان کی معاونت بارے یو اے ای کے تعاون پر شکر گزار ہیں اس موقع پر دونوں عہدیداروں نے دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :